نئی دہلی(اے پی پی) امریکا اور بھارت کے درمیان تجارتی تناؤ میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ واشنگٹن میں حکام نئی دہلی پر یہ زور دے رہے ہیں کہ وہ امریکی مصنوعات پر اپنے محصولات میں کمی کرے اور انہیں اپنی منڈیوں تک زیادہ رسائی دے۔امریکا نے بھارت کے تقریباً چھ ارب ڈالر مالیت کے درآمدی سامان کو حاصل محصولات کی رعایت ختم کر دی ہے جو اسے جی ایس پی کے تحت حاصل تھی۔تین دہائیاں پہلے کے مقابلے میں حالیہ عرصے میں بھارت میں چمڑے
کی مصنوعات بنانے والی انڈسٹری میں بہت تیزی اور وسعت آئی ہے۔نئی دہلینے امریکا کی جانب سے ٹیکسوں کی رعایت ختم کیے جانے کے رد عمل میں سیب، بادام اور اخروٹ جیسی امریکی درآ مدات پر محصولات میں اضافہ کر دیا ہے۔برآمدی صنعتوں کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی تجارتی جنگ کے اثرات چمڑے، قیمتی پتھروں اور زیورات کی صنعتوں کو متاثر کر رہے ہیں جن میں بڑے پیمانے پر کارکن رکھے جاتے ہیں اور ان مصنوعات کی سب سے بڑی مارکیٹ امریکا ہے۔