منگل‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2024 

بغاوت کی کوشش ناکام، اہم ملک کی فوج نے جرنیل، سرکاری افسران اور سیاستدان دھر لیے

datetime 26  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خرطوم (این این آئی)سوڈان کی فوج نے کہ خرطوم میں بغاوت کی ایک سازش کو ناکام بناتے ہوئے ایک فوجی جرنیل سمیت کئی سینئر فوجی افسران کو حراست میں لے لیا ہے۔سوڈان کی سرکاری نیوز ایجنسی نے فوج کے حوالے سے بتایا کہ جنرل ہاشم عبد المطلب احمد اور کئی اعلیٰ عہدوں پر فائز فوجی افسران نے محکمہ قومی سراغرسانی اور سیکیورٹی سروس، اسلامی تحریک اور نیشنل کانگریس پارٹی کے رہنمائوں کے ساتھ مل کر بغاوت کی منصوبہ بندی کی۔فوج کے مطابق بغاوت میں ملوث افراد کو حراست میں لے کر تحقیقات کی جا رہی ہیں

تاکہ ان کو قانون کے شکنجے میں لایا جا سکے۔فوجی بیان میں کہا گیا کہ اس ناکام بغاوت کا مقصد نیشنل کانگریس کے دور اقتدار کی واپسی اور سوڈانی عوام کی امنگوں کے برعکس سویلین ریاستی نظام کے سیاسی حل کو ناکام بنانا تھا۔یاد رہے کہ سوڈان کی عسکری کونسل اور مظاہرین کے اتحاد کے درمیان اقتدار کی شراکت داری کا ایک معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے تحت تین سال تک باہمی افہام وتفہیم سے نظام حکومت چلایا جائے گا اور اس کے بعد عوامی امنگوں کی ترجمان حکومت کے انتخاب کے لئے قومی انتخابات کا انعقاد کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



عقل کا پردہ


روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…