امریکہ شدید گرمی کی لپیٹ میں آ گیا،ہیٹ ایمرجنسی نافذکر دی گئی، ہیٹ ویو سے ہلاکتوں کے بعد شہریوں کو ہدایات جاری

22  جولائی  2019

واشنگٹن(آن لائن) نیویارک کے میئر بل دی بلاسیو نے کہا ہے کہ امریکہ اس وقت شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے جس کی وجہ سے ہیٹ ایمرجنسی نافذ کی جا سکتی ہے۔انہوں نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شہریوں کو شدید گرمی میں احتیاط برتنے کی ہدایت کر دی ہے۔

بل دی بلاسیو نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ گرمی کی لہر جاری رہے گی جس سے محفوظ رہنے کے لیے لوگ احتیاطی تدابیر اختیار کریں، انہوں نے شہریوں کو غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے اجتناب کرنے کا مشورہ دیا۔میئر نیو یارک سٹی نے شہریوں کو اپنے بچوں اور پالتو جانوروں کو گاڑیوں چند منٹس کے لیے بھی چھوڑنے سے منع کرتے ہوئے کہا کہ باہر کی نسبت گاڑیوں میں درجہ حرارت بہت زیادہ ہو سکتا ہے جو ممکنہ طور پر 140 ڈگری فارن ہائیٹ تک ہو گا جبکہ ایمرجنسی نمبرز بھی جاری کر دیے گئے۔امریکہ کی مختلف ریاستیں اس وقت گرمی کی شدت کا سامنا کر رہی ہیں۔ میری لینڈ میں ہیٹ ویو کے باعث 4 افراد ہلاک ہوئے جبکہ امریکی ریاست ایریزونا اور آرکنساس میں بھی شدید گرمی دو افراد کی جان لے چکی ہے۔اسی وجہ سے نیویارک سٹی میں ہونے والی تقریبات کو منسوخ کر دیا گیا ہے جہاں درجہ حرارت 110 ڈگری فارن ہائیٹ تک جانے کا امکان ہے۔نیویارک شہری حکومت کی جانب سے شہریوں کو سوئمنگ پولز کی سہولت مفت فراہم کرتے ہوئے انہیں زیادہ سے زیادہ وقت پانی میں گزارنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…