نیو یارک(آن لائن)اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ اسلامو فوبیا نسل پرستی اور مذہبی منافرت کی بدترین شکل ہے۔بدھ کے روز اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسلامو فوبیا نسل پرستی اورمذہبی منافرت کی بدترین شکل ہے اوراس سے نمٹنے کیلئے
فوری اقدام اٹھانے کی ضرورت ہے۔پاکستانی مندوب نے کہا کہ دنیا میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا غلط استعمال ہو رہا ہے، سوشل میڈیا پرنفرت آمیز پیغام پھیلانے کی حوصلہ شکنی ہونی چاہیے، سوشل میڈیا کو تشدد کی حوصلہ افزائی کے پلیٹ فارم کے طورپراستعمال نہ ہونے دیا جائے جبکہ بیشتر ممالک میں سیاسی وانتخابی فائدے کیلئے نفرت آمیز تقاریرکی جاتی ہیں۔