جمعہ‬‮ ، 17 اکتوبر‬‮ 2025 

چین سے تجارت کی بحالی کیلئے مذاکرات دوبارہ شروع ہوں گے، صدرٹرمپ

datetime 19  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین سے تجارت کی بحالی کے لیے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ چینی صدر شی جن پنگ سے اس حوالے سے تبادلہ خیال ہوا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ چین کے صدر شی جن پنگ کے ساتھ ٹیلی فون پر بڑی اچھی گفتگو ہوئی، ہم جاپان میں جی-20 اجلاس میں ملاقات کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری ملاقات کے پیش نظر ہماری متعلقہ ٹیمیں مذاکرات شروع کریں گی۔خیال رہے کہ امریکا اور چین کے درمیان اس وقت تجارتی جنگ زوروں پر ہے جس کے باعث عالمی سطح پر مالی ادارے اور مارکیٹیں شدید دباو? میں ہیں اور عالمی معیشت کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے۔دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات گزشتہ ماہ اس وقت معطل ہوگئے تھے جب دونوں جانب سے شدید الزامات عائد کیے جارہے تھے جس کے بعد دونوں جانب کا رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔خبرایجنسی رائٹرز کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اگلے ہفتے جاپان میں گروپ آف 20 کے اجلاس میں چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کے خواہاں ہیں جبکہ وہ مسلسل یہ کہتے آئے ہیں کہ دونوں فریقین کے درمیان مذاکرات ہوں گے لیکن چین کی جانب سے اس حوالے سے تصدیق نہیں کی گئی ہے۔تاہم امریکی ڈونلڈ ٹرمپ کے تازہ بیان کے بعد امریکا کی جانب سے چینی اشیا پر مزید ٹیرف عائد کرنے سے گریز کرنے اور اس حوالے سے مذاکرات دوبارہ شروع ہونے میں آسانی ہوگی۔یاد رہے کہ جون 2018 میں ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ نے 50 ارب ڈالر کی چینی درآمدات پر 25 فیصد ٹیرف متعارف کرایا تھا جس کی وجہ سے دنیا کی دو بڑی معیشتوں کے درمیان تجارتی تنازع پیدا ہوگیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…