جمعرات‬‮ ، 26 جون‬‮ 2025 

آبنائے ہرمز سے تیل کی آزادانہ سپلائی کو یقینی بنایا جائے گا : امریکہ

datetime 17  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکی سیکٹریٹری آف اسٹیٹ مائیک پومپیو نے خلیج میں تیل بردار جہازوں پر حملوں کے حوالے سے ایران پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا خطے میں تیل کی آزادانہ رسد کو یقینی بنائے گا۔امریکی ٹی وی کو ایک انٹرویو میں پومپیو نے کہا کہ آپ کو یہ تصور کرنا چاہیے کہ ہم یہاں سے

تیل کی آزادانہ سپلائی کو یقینی بنانے جارہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک عالمی امتحان اور پوری دنیا کے لیے اہم ہے اور امریکا سفارتی اور دیگر تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے موثر نتائج حاصل کرے گا۔تیل بردار جہازوں پر ہونے والے حملوں کی ذمہ داری ایران پر عائد کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جو کچھ یہاں ہوا وہ غلطی سے نہیں ہوا۔مائیک پومپیو نے کہا کہ یہ ایران کی جانب سے تجارتی جہازوں، آزادانہ نقل و حرکت پر حملے تھے جس کا واضح مقصد یہاں سے تیل کی سپلائی روکنا تھا۔امریکی سیکریٹری اسٹیٹ نے اس حوالے سے کس طرح کی کارروائی ہوگی اس پر کوئی اشارہ نہیں دیا تاہم ایران کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔خیال رہے کہ دنیا کی ایک تہائی تیل کی سپلائی آبنائے ہرمز سے گزرتی ہے جو ایران کے شمال کے چھوٹے سے حصے سے گزرتی ہوئی خلیج اور خلیج عمان تک پھیلی ہوئی ہے۔قبل ازیں 13 جون کو خلیج عمان میں تیل بردار دو جہازوں پرحملہ کیا گیا تھا تاہم جہازوں کے عملے کو باحفاظت نکال لیا گیا تھا۔گزشتہ ماہ فجیرہ کے ساحلی شہر کی بندرگاہ پر 4 جہازوں میں تخریب کاری کی کوشش پر متحدہ عرب امارات کی جانب سے مذمتی بیان سامنے آیا تھا، تاہم اس سے قبل وہ ساحلی علاقے میں کسی بھی قسم کے حملوں کی تردید کررہے تھے۔بعد ازاں سعودی عرب کا کہنا تھا کہ ساحل پر تخریب کاری کا نشانہ بنائے جانے والے 4 جہازوں میں سے 2 تیل بردار جہاز ان کے ہیں، جنہیں حملے میں شدید نقصان پہنچا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ٹیسٹنگ گرائونڈ


چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…