اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

دوشنبہ : ترک صدر طیب اردگان عالمی سکیورٹی کانفرنس کے دوران مسئلہ کشمیر کی حمایت میں کھل کر بول پڑے

datetime 16  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوشنبہ (این این آئی) ترک صدر طیب اردگان کا دوشنبے میں عالمی سکیورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں اور کشمیریوں کی خواہش کے مطابق حل ہونا چاہیے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان دیرینہ تنازع ہے، یہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کے بعد ہی حل ہو سکتا ہے۔امریکہ کے القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے فیصلے پر ردِ عمل دیتے ہوئے دو ٹوک الفاظ میں ان کا کہنا تھا کہ ہم ہٹ دھرمیوں پر مبنی

پالیسیوں کو مسترد کرتے ہیں ہم اس تنازع پر اپنے مسلم ملک فلسطین کے ساتھ ہیں۔ مقبوضہ بیت المقدس فلسطین کا دل ہے،ان کاکہنا تھاکہ ہمسایہ ملک شام میں جنگ کے خاتمے اوریہاں پر استحکام کے قیام کی بھرپور کوششیں کر رہے ہیں، شام کے مستقبل کو خطرے میں ڈالنے والی داعش، وائے پی جی، پی کے کے سمیت دیگر تنظیموں کو بھاری نقصان پہنچایا ہے۔شنگھائی کانفرنس کے دوران رجب طیب اردوان نے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن سے مختصراً بات چیت کی جبکہ ایران کے صدر حسن روحانی سے بھی مذاکرات کئے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…