جمعرات‬‮ ، 13 مارچ‬‮ 2025 

جنگی جنون میں مبتلا : مودی سرکار کونئی دہلی کی فکر لاحق، میزائل سسٹم خریدنے کا منصوبہ

datetime 12  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی) جنگی جنون میں مبتلا مودی سرکار نے دارالحکومت کی حفاظت کے لیے امریکا سے جدید میزائل سسٹم NASAMS-2 خریدنے کا فیصلہ کرلیا ہے، حفاظت کے نام پر امریکا سے جدید میزائل 1 بلین ڈالر میں خریدے گا۔جدید میزائل سسٹم NASAMS-2 دیسی، روسی اور اسرائیلی میزائل سسٹم کے ساتھ مل کر کثیرالپرت ’میزائل شیلڈ‘ بناتا ہے جو دہلی کو کسی بھی بیرونی حملے سے محفوظ بنادے گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ امریکا کی جانب سے

پیشکش کی قبولیت جولائی یا اگست تک متوقع ہے، دونوں ممالک کے درمیان میزائل کی خریداری کا معاہدہ ملٹری سیلز پروگرام کے تحت طے پایا ہے۔وزارت دفاع کا مزید کہنا ہے کہ معاہدے کی تکمیل کے دو سے چار سال کے درمیان میزائل سسٹم کی فراہمی ممکن ہوجائے گی، بھارت نے میزائل سسٹم کی تنصیب کے لیے دارالحکومت میں جگہ کا تعین بھی کرلیا ہے۔واضح رہے کہ مودی سرکار نے دوبارہ حکومت میں آتے ہی جنگی اسلحہ اور ساز و سامان خریدنے کے لیے امریکا سے پینگیں بڑھائیں۔

موضوعات:



کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…