تہران(این این آئی)ایرانی سپریم لیڈرآیت اللہ علی خامنہ ای کے معاون خصوصی یحییٰ رحیم صفوی نے کہا ہے کہ خلیجی پانیوں میں موجود امریکی بحری جہاز ایرانی میزائلوں کے نشانے پر ہیں۔ امریکا اور ایران کے درمیان محاذ آرائی سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل تک پہنچ جائیں گی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں رحیم صفوی نے کہا کہ خلیج میں جنگ کی پہلی گولی چلتے ہی عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100ڈالر فی بیرل ہوجائیں گی۔ تیل کی اتنی زیادہ قیمت امریکا،یورپ اور ان کے دوسرے اتحادیوں جنوبی کوریا اور جاپان کے لیے ناقابل برداشت ہوں گی۔