تہران (این این آئی)ایرانی صدر حسن روحانی نے امریکا کو پیش کش کی ہے کہ اگر وہ بین الاقوامی اصولوں کی پاسداری کرے اور احترام کا مظاہرہ کرے تو ایران اس کے ساتھ مذاکرات پر آمادہ ہوسکتا ہے لیکن اس پر مذاکرات کے لیے دبا نہیں ڈالا جاسکتا۔ایران کی نیم سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق
صدر حسن روحانی نے ایک بیان میں کہاکہ اگر دوسرا فریق مذاکرات کی میز پر احترام سے بیٹھے اور بین الاقوامی قواعد وضوابط کی پاسداری کرے تو ہم دلیل ومنطق اور مذاکرات کے لیے تیار ہیں لیکن اگر وہ بات چیت کے لیے کوئی حکم جاری کرتا ہے تو پھر اس سے کوئی مذاکرات نہیں ہوسکتے۔