نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل میں مستقل رکنیت کے امیدوارممالک اصلاحاتی عمل میں رکاوٹ ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل اصلاحات پرجاری بین الااقوامی مذاکراتی عمل میں پالیسی بیان دیتے ہوئے کہا کہ سلامتی کونسل میں مستقل رکنیت کے امیدوار
ممالک اصلاحاتی عمل میں رکاوٹ ہیں،ماضی سے سبق سیکھے بغیراصلاحات کاعمل مطلوبہ نتائج نہیں دیگا،ممالک کومذاکراتی عمل کوکامیاب بنانے کیلئے لچک کامظاہرہ کرناپڑیگا۔پاکستان کی مستقل مندوب کا کہنا ہے کہ چند ممالک کی طاقت اوراثرورسوخ کے حصول کی خواہش اتفاق رائے کی راہ میں رکاوٹ ہے، جمہوری اصولوں پرمبنی اصلاحات ہی شفاف اورفعال سلامتی کونسل کی ضمانت ہیں۔