بدھ‬‮ ، 05 مارچ‬‮ 2025 

قطر اور سعودی عرب کے درمیان کشیدہ تعلقات میں بہتری، قطری امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سعودی عرب پہنچ گئے

datetime 29  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی)خلیجی ممالک میں 2 سال قبل پیدا ہونے والے تنازع کے بعد پہلی مرتبہ قطری امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کا طیارہ سعودی عرب کے جدہ ایئر پورٹ پر لینڈ ہوا۔قطر ایئرویز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ قطر ایئرویز کا طیارہ خلیجی بحران اور قطر پر پابندیوں کے بعد پہلی مرتبہ جدہ ایئرپورٹ پر لینڈ ہورہا ہے۔

سعودی عرب کی سربراہی میں متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر سمیت چند عرب ممالک نے جون 2017 میں قطر سے سفارتی قطع تعلق کرتے ہوئے تمام تعلقات معطل کیا تھا اور اپنے ملک میں قطری شہریوں کے داخلے پربھی پابندی عائد کی تھی۔سعودی عرب اور ان ممالک نے قطر پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ دہشت گردوں کی معاونت اور خطے میں عدم استحکام کے لیے ایران سے تعلقات استوار کر رکھا ہے تاہم قطر نے ان تمام الزامات کو مسترد کردیا تھا۔دوسری جانب دوحہ نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ خلیجی ممالک دوحہ میں تبدیلیاں لانا چاہتے ہیں۔گزشتہ ہفتے قطر کو سعودی عرب کی جانب سے خطے کے حوالے سے منعقدہ ہنگامی اجلاس میں شرکت کا دعوت نامہ موصول ہوا تھا جس میں ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے بعد خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ریاض نے عرب لیگ کے ایک رکن ملک، خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) سے تعلق رکھنے والے ممالک کے علاوہ، کو حال ہی میں ہونے والے حملوں کے بعد شرکت کی دعوت دی۔خیال رہے کہ متعدد ٹینکرز کو پْر اسرار حالات میں مشرق وسطیٰ کے ساحلی علاقوں میں نشانہ بنایا گیا اور بعد ازاں سعودی عرب میں تیل کی پائپ لائن کو یمنی حوثی قبائل کی جانب سے ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…