شاہ سلمان رمضان المبارک کا آخری عشرہ حرم کی ہمسائیگی میں گذارنے مکہ پہنچ گئے

26  مئی‬‮  2019

مکہ مکرمہ (این این آئی)سعودی فرمانروا اور خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود جدہ سے مکہ معظمہ پہنچ گئے جہاں وہ ماہ صیام کا آخری عشرہ مسجد حرام کی ہمسائیگی میں گذاریں گے۔عرب ٹی وی کے مطابق شاہ سلمان کے مکہ معظمہ میں الصفا شاہی محل پہنچنے پر شہزادہ فیصل بن ترکی بن عبداللہ، خادم الحرمین کے مشیراور مکہ کے گورنر شہزادہ خالد الفیصل، شہزادہ محمد بن نواف بن عبدالعزیز، شہزادہ بدر بن سلطان بن عبدالعزیز، سیکرٹری مکہ ڈاریکٹوریٹ شہزادہ فیصل بن محمد بن وکیل اور

انسانی حقوق کے معاون خصوصی شہزادہ سعود بن سلمان بن عبدالعزیز نے ان کا استقبال کیا۔اس موقع پر شاہی دیوان کے مشیر اور علماء کونسل کے رکن الشیخ ڈاکٹر صالح بن عبداللہ بن حمید، حرمین شریفین کے امور کے سربراہ الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمان بن عبدالعزیز السدیس، علماء کونسل کے رکن ڈاکٹر سعد بن ناصر الشثری، سیکرٹری مکہ انجینئر محمد القویص، ڈائریکٹر سیکیورٹی جنرل میجر جنرل خالد الحربی، ڈائریکٹر شہری دفاع سلیمان العمرو، مکہ کے پولیس چیف میجر جنرل عید العتیبی اور دیگرعہدیدار بھی موجود تھے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…