کھٹمنڈو(این این آئی)دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ پر مزید ایک کوہ پیما ء ہلاک ہوگیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ذرائع نے بتایاکہ برطانوی شہری کی ہلاکت کے ساتھ گزشتہ دنوں کے دوران اس پہاڑ کو سر کرنے کے دوران ہلاک ہونے والے کوہ پیماؤں کی تعداد دس ہو گئی ہے۔ گزشتہ برس پہاڑی پر چڑھنے کے سیزن کے دوران پانچ ہلاکتیں ہوئی تھیں۔ عام طور پر ان مہینوں میں ماؤنٹ ایورسٹ کا موسم کوہ پیمائی کے لیے قدرے موزوں ہوتا ہے۔