ہفتہ‬‮ ، 01 فروری‬‮ 2025 

عالمی ایلچی حوثی ملیشیا کو مکمل سپورٹ فراہم کرر ہے ہیں،یمنی حکومت کا الزام

datetime 26  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صنعاء(این این آئی)یمن میں حکومت کی مشاورتی ٹیم نے اقوام متحدہ کے ایلچی مارٹن گریفیتھس پر ایران نواز حوثی ملیشیا کے لئے سند جواز حاصل کرنے کا الزام عاید کیا ہے اورکہاہے کہ عالمی ادارے کے کے مندوب کی طرف سے حوثی ملیشیا کی یکطرفہ طور پر الحدیدہ سے انخلاء کی کوششوں کی

حمایت کرنا باغیوں کو آئینی اور قانونی درجہ دلانے کے مترادف ہے۔غیرملکی ٹی وی کے مطابق یمنی حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ پہلی کوشش میں ناکامی کے بعد حوثی ملیشیا نے ایک بار الحدیدہ، الصلیف اور راس عیسیٰ بندرگاہوں پر اپنے جنگجو تعینات کرنے کی کوشش کی ہے تاہم یہ حوثی باغیوں کی بہت بڑی غلط فہمی ہے۔ بدقسمتی سے حوثی ملیشیا کو اپنے مذموم عزائم کو آگے بڑھانے اور اسے آئینی شکل دینے کے لیے اقوام متحدہ کے ایلچی مارٹن گریفیتھس کی بھرپور حمایت اور تائید حاصل ہے۔حکومتی رپورٹ میں کہا گیا کہ حوثی ملیشیا کی صرف نمائشی طور پر الحدیدہ سے اپنے جنگجوئوں کو نکالنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ہمارے لیے یہ امر حیران کن ہے کہ اقوام متحدہ بھی حوثی شدت پسندوں کے محض فرضی اور نمائشی انخلاء میں باغیوں کے ساتھ اور انہیں یمن میں آئینی حکومت کا درجہ دے رہی ہے۔درایں اثناء یمن کے صدر عبد ربہ منصور ھادی نے ایک بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ کے امن مندوب مارٹن گریفیتھس اپنے دائرہ کار سے تجاوز کر رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…