اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )امریکہ کی ہارورڈ یونیورسٹی نے قرآن مجید کوانصاف کا بہترین معیار قرار دیدیا۔یونیورسٹی لا کالج کی مین بلڈنگ پر سورۃ النسا کی آیت نمبر135 لکھ ڈالا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لا کالج انتظامیہ نے قرآن کریم کی آیت کا انگلش ترجمہ لکھتے ہوئے لکھا کہ دنیا بھر میں انصاف کی عظیم ترین مثال قرآن پاک کی یہ آیت ہے جس کا اردو مفہوم درج ذیل ہے:اے ایمان والو! انصاف پر قائم رہو اور خدا
کے لئے سچی گواہی دو خواہ (اس میں) تمہارا یا تمہارے ماں باپ اور رشتہ داروں کا نقصان ہی ہو۔ اگر کوئی امیر ہے یا فقیر تو خدا ان کا خیر خواہ ہے۔ تو تم خواہش نفس کے پیچھے چل کر عدل کو نہ چھوڑ دینا۔ اگر تم پیچیدہ شہادت دو گے یا (شہادت سے) بچنا چاہو گے تو (جان رکھو) خدا تمہارے سب کاموں سے واقف ہے۔یاد رہے امریکہ کی ہارورڈ یونیورسٹی کے لا کالج کو دنیا بھر کے لا کالج میں اولین اور بنیادی اہمیت حاصل ہے ۔