اتوار‬‮ ، 02 فروری‬‮ 2025 

اسدی فوج کا حماۃ کے قریب بم بردار ڈرون مار گرانے کا دعویٰ

datetime 23  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دمشق(این این اائی)شام کے سرکاری ٹیلی ویژن چینل کی رپورٹ کے مطابق سرکاری فوج نے حماۃ کے ہوائی اڈے کے قریب بموں سے لیس بغیر پائلٹ ایک ڈرون طیارہ مار گرایا۔خبر رساں اداروں کے مطابق سرکاری ٹی وی چینل کے مطابق ڈرون طیارہ النصرہ محاذ کے دہشت گردوں کی جانب سے

بھیجا گیا تھا۔خیال رہیکہ النصرہ فرنٹ شمالی شام کے وسیع علاقے پر قابض ہے۔ سرکاری فوج اور اس کی حامی روسی فوج کی النصرہ فرنٹ کے ساتھ خون ریز جھڑپیں ہوتی رہی ہیں۔شام میں امریکا کی دعوت فائر بند کے بعد شمال مغربی شام میںایک بارپھر جھڑپیں شروع ہوگئیں۔ بشارالاسد کی فوج شام میں اپوزیشن کے آخری مضبوط گڑھ میں ایک بڑے حملے کی تیاری کررہی ہے۔اسدی فوج نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گذشتہ ماہ کے آخر میں شمال مغربی شام میں باغیوں کیٹھکانوں پر بمباری شروع کی تھی۔شامی اپوزیشن کیحامی ذرائع ابلاغ اور شام میں انسانی حقوق کے ادارے آبزرویٹری کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ بدھ کو اسدی فوج نے فضائی بمباری کے سائے میں پیش قدمی کی کوشش کی تھی۔اقوام متحدہ کے اندازوں کے مطابق شامی فوج کی طرف سے بمباری کے باعث ایک لاکھ 80 ہزار افراد کی نقل مکانی کا خدشہ ہے۔

موضوعات:



کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…