اتوار‬‮ ، 02 فروری‬‮ 2025 

امریکا کی ایران کو مذاکرات کی پیشکش، ایران کا انکار

datetime 22  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن/تہران(این این آئی) امریکی صدر ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ میں پائی جانے والی تازہ کشیدگی کو کم کرنے کی کوشش کرتے ہوئے نیا بیان دیا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ مذاکرات کیلیے تیار ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ایران کوئی قدم بڑھائے گا تو امریکا کی

طرف سے مثبت جواب دیا جائے گا، ٹرمپ نے کہا کہ تجارتی جنگ سے امریکا مضبوط ہوا ہے اور وہ آئندہ برس انتخابات میں ووٹروں کو احساس دلائیں گے کہ ٹریڈ وار سے امریکی معیشت مستحکم ہوئی۔ریاست پنسلوانیا میں اپنی پارٹی کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ تجارتی جنگ امریکا کے مفاد میں لڑی گئی جس سے ملکی صنعت ترقی کرے گی۔دوسری طرف ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ کسی قسم کی کوئی بات چیت نہیں ہو سکتی۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ ایران کو پہلے ہی امریکا کی اقتصادی جنگ کا سامنا ہے۔ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق موجودہ حالات مذاکرات کیلئے سازگار نہیں ہیں اور ایرانی مزاحمت ہی واحد سہارا رہ گیا ہے، روحانی نے یہ بھی کہا کہ اس وقت ایران کو ایک مرتبہ پھر 1980 کی عراقی جنگ کے حالات کا سامنا ہے اور حکومتی اختیارات میں اضافہ وقت کی ضرورت ہے، امریکی پابندیوں کی وجہ سے ایران کو شدید معاشی مشکلات کا سامنا ہے۔

موضوعات:



کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…