منگل‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2026 

امریکہ ایران حالات جنگ کے دھانے پر ‘ حسن نصراللہ کی امریکیوں کو سنگین نتائج کی دھمکی

datetime 22  مئی‬‮  2019 |

بیروت (این این آئی)امریکا اور ایران کے درمیان سرد جنگ تو کئی سال سے جاری ہے مگر کشیدگی جس نہج پر اس وقت پہنچی ہے اس کی ماضی قریب میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ دونوںملک اس وقت جنگ کے دھانے پرہیں اور امریکا نے اپنی مسلح افواج ، جنگی طیارے اور بھاری جنگی ہتھیار خلیجی ممالک میںپہنچا دیے ہیں۔ خلیجی ممالک نے ایرانی خطرے کے پیش نظر امریکا کو اپنی فوج خلیجی

سمندری حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ امریکا کی طرف سے ایران کے خلاف ممکنہ اقدامات کا مقصد تہران کو خطے کے ممالک کے حوالے سے اپنی معاندانہ پالیسی ترک کرنے، جوہری ہتھیاروں اور جوہری وار ہیڈ لے جانے والے میزائلوں کی تیاری سے باز رکھنا ہے۔ دوسری طرف ایران بار بار یہ دعویٰ کررہا ہے کہ درمیانے فاصلے تک مار کرنیوالے اس کے میزائلوں سے سمندر میں موجود امریکی بحری بیڑے کوکسی بھی وقت نشانہ بنا کر تباہ کیا جا سکتا ہے۔امریکا اور ایران کے درمیان جاری حالیہ محاذ آرائی میں لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کیسے پیچھے رہ سکتی ہے۔ جیسے ہی دونوں حریف طاقتوں میں کشیدگی بڑھتی ہے حزب اللہ بھی ایران کی حمایت میں عسکری میدان میںاتر آتی ہے۔ حال ہی میں حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصرا للہ نے کھل کر امریکیوں کو سنگین نتائج کی دھمکیاںدیں اور کہا کہ ایران پر حملے کی صورت میں حزب اللہ خاموش نہیں رہے گی۔ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ جنگ کے حوالیسے لبنانی حکومت بھی مخمصے کا شکار ہے۔ عرب ٹی وی سے بات کرتے ہوئے لبنانی وزیر مملکت برائے سائنس و ٹیکنالوجی عادل الفیونی موجودہ حالات میں خاموشی اور ضبط نفس کی پالیسی پرعمل پیرا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بیروت خلیجی ممالک کے ساتھ برادرانہ اور تزویراتی تعلقات کے تحفظ اور استحکام کے لیے ہرممکن اقدامات کرے گا تاکہ خلیجی بھائیوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…