تہران (این این آئی)ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ وہ بات چیت اور سفارت کاری کی تائید کرتے ہیں مگر موجودہ حالات میں ان دونوں امور کو قبول نہیں کیا جا سکتا۔ صورت حال بات چیت کرنے کے لیے موزوں نہیں ہیں لہذا ہمارا آپشن مزاحمت ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا کہ وہ بات چیت اور سفارت کاری کی تائید کرتے ہیں مگر موجودہ حالات میں ان دونوں امور کو قبول نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہاکہ صورت حال بات چیت کرنے کے لیے موزوں نہیں ہیں لہذا ہمارا آپشن مزاحمت ہے۔