امریکا میں سی آئی اے افسر کو چین کیلئے جاسوسی پر 20 سال قید

21  مئی‬‮  2019

ورجینیا(این این آئی) امریکا میں سی آئی اے افسر کیون میلوری کو چین کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں 20 سال قید کی سزا سنادی گئی ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کی مقامی عدالت نے ایک خفیہ سماعت کے دوران سی آئی اے کے سابق افسر کیون میلوری پر

چین کے لیے جاسوسی کرنے کا الزام ثابت ہونے پر 20 سال قید کی سزا سنادی ہے۔کیون میلوری کو 2017 میں شکاگو ایئرپورٹ پر شنگھائی سے واپسی پر اْس وقت حراست میں لے لیا گیا تھا جب ان کے سامان سے چھپائے گئے 13 ہزار پائونڈ برآمد ہوئے تھے۔ سی آئی افسر کیون نے تفتیشی اہلکاروں سے مکمل تعاون کیا تھا۔کیون کے سامان میں ایک محفوظ موبائل بھی برآمد ہوا تھا جسے کوئی اور استعمال نہیں کرسکتا تھا اور جو انہیں چین کے اہلکار نے دیا تھا، اس موبائل میں ایک میسیج پڑھا گیا جس میں درج تھا کہ تمہارا مقصد اطلاعات کی فراہمی ہے اور ہمارا کام اس کے عوض ادائیگی کرنا ہے۔‘عدالت نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ کیون میلوری نے تھوڑے پیسوں کے لیے سب سے اہم چیز ’اعتبار‘ بیچ دی، ملک کے اہم راز کو افشا کرنا ناقابل معافی جرم ہے جس کے لیے 20 سال قید کی سزا بہت کم ہے لیکن قانون کی حدود یہیں تک ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…