نئی دہلی (این این آئی) بھارت میں عام انتخابات کا آخری مرحلہ اختتام پذیر ہو گیا ہے، مودی کے نیشنل ڈیموکریٹک الائنس کو 545 رکنی پارلیمان میں 287 نشستیں ملنے کا امکان ہے،جبکہ کانگریس کی قیادت میں اپوزیشن اتحاد 128 سیٹیوں پر کامیاب رہ سکتا ہے۔ حکمرانی کے لیے کسی بھی اتحاد کو 272 نشستیں درکار ہیں۔ ووٹوں کی گنتی کا عمل جمعرات سے شروع ہو گا اور ابتدائی نتائج اسی روز متوقع ہیں۔ بھارت میں عام انتخابات کا چھ ہفتوں پر محیط سلسلہ بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارت میں کئی مراحل پر مشتمل رائے دہی کے اختتام پر کرائے گئے رائے عامہ کے تازہ ترین
جائزوں میں بتایاگیاکہ وزیر اعظم نریندر مودی کا حکمران اتحاد پارلیمان میں اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب رہ سکتا ہے۔ مودی کے نیشنل ڈیموکریٹک الائنس کو 545 رکنی پارلیمان میں 287 نشستیں ملنے کا امکان ہے جبکہ کانگریس کی قیادت میں اپوزیشن اتحاد 128 سیٹیوں پر کامیاب رہ سکتا ہے۔ حکمرانی کے لیے کسی بھی اتحاد کو 272 نشستیں درکار ہیں۔ ووٹوں کی گنتی کا عمل جمعرات سے شروع ہو گا اور ابتدائی نتائج اسی روز متوقع ہیں۔ بھارت میں عام انتخابات کا چھ ہفتوں پر محیط سلسلہ اتوارکو اختتام پذیر ہوا۔ ان انتخابات میں نو سو ملین افراد ووٹ ڈالنے کے اہل تھے۔