نئی دہلی (این این آئی)بھارتی وزیر اعظم کی پانچ سال میں پہلی پریس کانفرنس مذاق بن گئی، جلسوں میں بھڑکیں مارنے والے وزیراعظم نے لمبی خاموشی اور چپ کا روزہ رکھ کر پریس کانفرنس کر ڈالی۔سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ چٹکلے چھوڑے تو دوسری طرف بھارت کے ایک اخبار نے اپنے پہلے صفحے پر جگہ خالی چھوڑ ی اور لکھا کہ جب مودی سوالات کا جواب دیں گے تو یہ جگہ بھر دی جائے گی۔بھارتی ٹی وی کے مطابق مودی کی پہلی کانفرنس کی خاص بات یہ رہی کہ
انہوں نے کسی صحافی کے سوال کا جواب ہی نہیں دیابلکہ جو سوالات ان سے کیے گئے ان کے جوابات بی جے پی کے صدر امیت شاہ دیتے رہے۔مودی کی خاموشی پر ان پر ہر طرف سے تنقید شروع ہوگئی ہیں، سوشل میڈیا پر راہول گاندھی سمیت لوگوں نے سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ چٹکلے چھوڑے تو دوسری طرف بھارت کے ایک اخبار نے اپنے پہلے صفحے پر جگہ خالی چھوڑ ی اور لکھا کہ جب مودی سوالات کا جواب دیں گے تو یہ جگہ بھر دی جائے گی۔