اندرا گاندھی کی طرح قتل کردیا جائوں گا، اروِند کیجریوال نے خطرے سے آگاہ کر دیا

  اتوار‬‮ 19 مئی‬‮‬‮ 2019  |  14:25

نئی دہلی (این این آئی )نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروِند کیجریوال نے اپنی زندگی کو لاحق خطرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک دن اندرا گاندھی کی طرح قتل کردیا جا ئوں گا۔بھارتی اخبار کے مطابق کیجریوال نے کہاکہ اْن کا پرسنل سیکورٹی آفیسر (پی ایس او) اور دہلی پولیس حکمراں جماعت بی جے پی کو رپورٹ کرتی ہے۔کیجریوال کا کہنا تھا کہ میرے آس پاس جو پولیس نظر آتی ہے، سب حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کو رپورٹ دیتی ہے، میرا پرسنل سیکورٹی آفیسر تک بی جے پی کو رپورٹ کرتا ہے،


بی جے پی مجھے میرے پرسنل سیکورٹی ا?فیسر سے ہی قتل کرادے گی جیسے اندرا گاندھی کو قتل کرایا گیا تھا، میری زندگی چند منٹوں میں ختم ہوسکتی ہے،دوسری جانب عام آدمی پارٹی کے ترجمان سورب بھردواج نے کہا کہ وزیراعلیٰ بننے سے اب تک کیجریوال پر کم از کم چھ مرتبہ پولیس کی موجودگی میں حملہ کیا جاچکا ہے اور ان حملوں کے بعد کوئی ایکشن بھی نہیں لیا گیا، ہمیں دہلی کی پولیس پر اعتماد نہیں ہے۔واضح رہے کہ رواں مہینے کے اوائل میں لوگ سبھا انتخابات کے دوران روڈ شو کے موقع پر ایک شخص نے وزیراعلیٰ کیجریوال کی گاڑی پر چڑھ کر اْنہیں تھپڑ رسید کردیا تھا۔یہ پہلا موقع نہیں تھا اس سے پہلے بھی اْن پر کئی مرتبہ ایسے حملے کیے جا چکے ہیں۔

موضوعات:

loading...