اتوار‬‮ ، 02 فروری‬‮ 2025 

ترک فوج کااہم اسلامی ملک پر حملہ،متعدد اہم علاقوں پرفضائیہ کی شدید بمباری،طیب اردوان نے دھماکہ خیز اعلان کردیا

datetime 17  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بغداد(این این آئی)ترک مسلح فواج کے شمالی عراق پر فضائی حملوں میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم (پی کے کے) کے اہداف کو تباہ کر دیا ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جمعہ کوجاری کیے گئے ایک بیان میں ترک وزارت ِ دفاع نے کہاکہ شمالی عراق کے علاقوں زاپ، ہاکرک اور آواشین،باسیان  علاقوں  پر فضائی کاروائی کی،ترک مسلح فواج کے شمالی عراق پر فضائی حملوں میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم (پی کے کے) کے اہداف کو تباہ کر دیا ہے۔

وزارت ِ دفاع سے جاری کردہ معلومات کے مطابق شمالی عراق کے علاقوں زاپ، ہاکرک اور آواشین۔باسیان  علاقوں  پر فضائی کاروائی کی۔اس کاروائی میں پی کے کے کی جانب سے مورچے، پناہ گاہ اور اسلحہ کے گوداموں کے طور پر استعمال کردہ اہداف کو نشانہ بناتے ہوئے مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔حملوں میں بڑی تعداد میں ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔دریں اثناء ترک صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ جلد ہی شام کے شمال میں جہاں دہشت گرد تنظیم پی کے کے نے اپنے پاوں جما رکھے ہیں  اورکسی وقت بھی ان کے خلاف کاروائی کی جاسکتی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے ان خیالات کا اظہار استنبول میں  یوریشیا شو اینڈ آرٹ سینٹر میں منعقد ہونے والی افطار کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد تنظیموں کے خلاف مسلسل کی جانے والی کاروائیوں کے نتیجے میں بڑئے پیمانے پر دہشت گردی کے واقعات کو روکنے میں مدد ملی ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ اڑھائی سالوں کے دوران دہشت گرد تنظیم پی کے کے 420 دہشت گردوں  جن میں  سے سولہ دہشت گرد تنظیم کے سرغنہ ہیں کو ہلاک کرتے ہوئے  بڑے پیمانے پر کامیابی حاصل کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد تنظیموں کو لاجسٹک اور دیگر امداد فراہم کرنے والے عناصر کے  مالی وسائل کا بھی قلع  قمع کرتے ہوئے مکمل طور پر خاتمہ کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ شام میں دہشت گرد تنظیم  داعش اور پی کے کے/ وائی پی جی  کے خلاف بڑے پیمانے پر کاروائی کرتے ہوئے  چار ہزار مربع کلو میٹر کے رقبے کو   دہشت گردوں سے مکمل طور پر صاف کردیا گیا ہے اور اب اس علاقے میں مکمل طور پر امن و سکون قائم ہوچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ شام میں جنگ کی وجہ سے راہ فرار اختیار کرتے ہوئے ترکی پناہ لینے والے تین ملین پناہ گزینوں میں سے تین لاکھ  بیس ہزار پنای گزیمنوں کے اپنے ملک واپس جانے کے امکانات  پیدا ہو گئے۔

موضوعات:



کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…