واشنگٹن /انقرہ (این این آئی)امریکہ کے شہر نیو ہیون میں نامعلوم افرادنے دیانت مسجد پر حملہ کردیا تاہم خوش قسمتی سے اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،ادھر ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے ماہِ رمضان میں امریکہ کے شہر نیو ہیون میں دیانت مسجد پر حملے کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ یہ حملہ دنیا میں بڑھتی ہوئی
اسلام دشمنی کی ایک نئی مثال ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چاوش اولو نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ خدا کا شکر ہے کہ اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اس حملے کے ذمہ داروں کو فوری طور پر گرفتار کر کے سزا دی جانی چاہیے۔ ہمیں اسلام دشمنی اور نسلیت پرستی کے خلاف وسیع پیمانے پر جدوجہد کرنی چاہیے۔