جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

ایرانی خاتون کو جاسوسی کے جرم میں 10سال قید کی سزا

datetime 14  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران(این این آئی)ایران کی عدالت نے برٹش کونسل کی ایک خاتون ملازمہ کو برطانیہ کے لیے جاسوسی کے الزام میں 10 برس کی قید سنا دی۔رپورٹ کے مطابق ایرانی عدلیہ کی ویب سائٹ میزان آن لائن میں جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایرانی خاتون کو جاسوسی کے جرم میں سزا دی گئی ہے۔

جبکہ لندن نے اس پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔میزان ان لائن نے عدالت کے ترجمان غلام حسین اسماعیلی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایک ایرانی خاتون برٹش کونسل میں ایرانی ڈیسک کی انچارج کے طور پر کام کر رہی تھیں اور وہ برطانوی خفیہ ایجنسیوں سے تعاون کر رہی تھیں۔انہوں نے مذکورہ خاتون کی شناخت ظاہر نہیں کی لیکن کہا کہ ان کو حال ہی میںجرم کے اعتراف کے بعدسزا دی گئی ہے۔غلام حسین اسماعیلی نے کہا کہ مشتبہ خاتون کو ثقافتی پروگراموں کا انتظام کرنے کا منصوبہ سونپ دیا گیا تھا، تاہم انہیں ایرانی خفیہ ایجنسیوں اور سیکیورٹی ایجنسیوں نے ایک برس قبل گرفتار کیا تھا۔دوسری جانب برطانوی وزارت خارجہ نے اس معاملے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔برطانوی دفتر خارجہ و دولت مشترکہ دفتر کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ‘ہمیں ان رپورٹس پر شدید تشویش ہے کہ برٹش کونسل کی ایرانی ملازمہ کو جاسوسی کے الزام میں قید کی سزا دی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…