کولمبو (این این آئی)سری لنکا کے وزیراعظم رانیل وکرماسنگھے نے کہا ہے کہ ملک میں جاری حالیہ مذہبی فصادات ایسٹر کے موقع پر ہونے والے حملوں کی تحقیقات میں رکاوٹ بن سکتے ہیں۔سری لنکا میں اتوار کو شروع ہونے والے فصادات میں شدت آنے کے بعد گذشتہ رات ملک بھر میں کرفیو نافذ کردیا گیا تھا۔وزیراعظم نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرفیو کے نفاذ کا مقصد نا معلوم گروہوں کو ملک کو غیر مستحکم کرنے سے روکنا ہے۔
اتوارکو شروع ہونے والے فصادات تین شمال مغربی اضلاع میں پھیل گئے تھے جن میں مساجد اور مسلمانوں کی املاک کو نشانہ بنایا گیا۔ اپریل کو عیسائیوں کے مذہبی تہوار ایسٹر کے موقع پر ہونے والے حملوں میں 250 افراد ہلاک ہوئے تھے جس کے بعد سے اب تک صورتحال کشیدہ ہے۔کرفیو کے نفاذ کے باوجود گذشتہ رات مشتعل افراد نے ایک مسلمان شخص پر حملہ کر کے اسے ہلاک کر دیا تھا۔