جمعرات‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2025 

اہم یورپی ملک میں مذہبی اداروں کے غیر ملکی عطیات کے توڑ کے لیے چرچ ٹیکس کے مشابہ مسجد ٹیکس لگانے کی تیاریاں 

datetime 13  مئی‬‮  2019 |

برلن(این این آئی)جرمنی میں اسلامی اداروں کے غیرملکی عطیات پر انحصار کم کرنے کے لیے مسجد ٹیکس لگانے پر غور کیا جارہا ہے اور ملک کی بیشتر ریاستوں نے اس ٹیکس کی حمایت کا اظہار کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وفاقی حکومت نے پارلیمان میں ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ یہ (ٹیکس) ایک ممکنہ راستہ ہے،

یہ ٹیکس بھی جرمنی کے عیسائیوں پر عاید کردہ چرچ ٹیکس کے مشابہ ہوگا اور سولہ ریاستوں میں سے بیشتر نے اصولی طور پر اس کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔جرمنی میں مساجد کے لیے غیرملکی رقوم اور عطیات کے حوالے سے خاصی تشویش پائی جاتی ہے اور انھیں ملک کی قریباً پچاس لاکھ مسلم آبادی پر ا ثر انداز ہونے کا ایک ذریعہ خیال کیا جاتا ہے۔جرمنی میں زیادہ تر ترک اور عرب ممالک سے تعلق رکھنے والے تارکینِ وطن آباد ہیں۔جرمنی میں قریباً 900 مساجد ترکی کی اسلامی یونین برائے مذہبی ادارہ کے زیر انتظام ہیں۔ یہ ادارہ ترک صدر رجب طیب ایردوآن کی حکومت کے تحت کام کرتا ہے۔ان مساجد کے ائمہ کو ترک ریاست تن خواہیں ادا کرتی ہے لیکن اس اسلامی یونین کے بعض ارکان کے بارے میں یہ شْبہ ظاہر کیا گیا ہے کہ وہ جرمنی میں مقیم ترک حکومت کے مخالفین کی جاسوسی کی سرگرمیوں میں ملوّث ہیں۔ جرمنی میں اسلامی اداروں کے غیرملکی عطیات پر انحصار کم کرنے کے لیے مسجد ٹیکس لگانے پر غور کیا جارہا ہے اور ملک کی بیشتر ریاستوں نے اس ٹیکس کی حمایت کا اظہار کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وفاقی حکومت نے پارلیمان میں ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ یہ (ٹیکس) ایک ممکنہ راستہ ہے، یہ ٹیکس بھی جرمنی کے عیسائیوں پر عاید کردہ چرچ ٹیکس کے مشابہ ہوگا اور سولہ ریاستوں میں سے بیشتر نے اصولی طور پر اس کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…