منگل‬‮ ، 11 اگست‬‮ 2026 

رمضان المبارک کے موقع پر ترکی میں حضورﷺ کی کونسی قیمتی ترین چیز زیارت کیلئے رکھ دی ، عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

datetime 12  مئی‬‮  2019 |

انقرہ(این این آئی)رمضان المبارک کے موقع پر ترکی میں حضورﷺ کا جبہ مبارک لوگوں کی زیارت کیلئے رکھ دیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق کاٹن ، ریشم اور لیلن سے تیار کیے گئے جبہ مبارک سے متعلق روایت ہے کہ اسے حضورﷺ نے زیب تن کیا تھا اور خلافت عثمانیہ کے دور میں 17 ویں صدی میں اسے استنبول لایا گیا تھا۔ہر سال ماہ رمضان میں مقامی افراد اور سیاحوں کی بڑی تعداد

جبہ مبارک کی زیارت کیلئے آتی ہے۔ رمضان کے پہلے جمعے سے لے کر پورا ماہ جبہ مبارک کو عام نمائش کیلئے رکھا جاتا ہے۔اس سلسلے میں ایک تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں حضرت اویس قرنی کے خاندان کے ایک فرد اور سرکاری اہلکاروں نے شرکت کی۔ لوگوں کی بڑی تعداد جبہ مبارک کی زیارت کیلئے پہنچی تھی۔مذکورہ جبہ مبارک حضرت اویس قرنی کو اس وقت دیا گیا تھا جب وہ حضرت محمدﷺ سے ملنے مدینہ تشریف لے گئے لیکن ملاقات نہیں ہوسکی تھی۔ حضورﷺ کو جب علم ہوا تو انہوں نے اپنے ساتھوں کے ہاتھ مذکورہ جبہ حضرت اویس قرنی کیلئے یمن بھجوایا تھا۔حضرت اویس قرنی کی کوئی اولاد نہیں تھی لہذا وفات کے بعد جبہ مبارک ان کے بھائی کے پاس چلا گیا اور اب تک ان کے خاندان کے پاس ہے۔17 ویں صدی میں سلطنت عثمانیہ کے خلیفہ سلطان احمد اول نے اویس قرنی کے خاندان سے جبہ مبارک استنبول لانے کی درخواست کی اور اس وقت سے ترکی میں ہی محفوظ ہے۔استنبول میں منتقل کرنے کے بعد اسے ایک شیشے کے باکس میں رکھا گیا جس کی ایک چابی سلطان احمد اول اور دوسری حضرت اویس قرنی کے خاندان کو دی گئی۔16 ویں صدی میں جب سلطان سلیم نے مصر پر حملہ کیا تو اس وقت بھی حضورﷺ سے نسبت رکھنے والی بہت ساری اشیا کو ترکی منتقل کیا گیا تھا جس میں حضورﷺ کا دانت، نعلین مبارک، مے مبارک اور پانی پینے والا پیالہ بھی شامل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)


ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…