برلن(این این آئی)بعض جرمن ریاستوں نے چاقو رکھنے پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔ جرمن اخبارکے مطابق اس وقت جرمن پارلیمنٹ کے ایوانِ بالا میں زیرغور مسودہ قانون میں تجویز کیا گیا کہ بازاروں، شاپنگ سنٹرز اور ریل گاڑیوں کے اسٹیشنوں پر چاقو لے کر جانے کی ممانعت کر دی جائے۔ یہ مسودہ قانون ایوانِ بالا بنڈس راٹ میں جرمن ریاستوں بریمن اور لوئر سیکسنی نے پیش کیا ہے۔