تہران (این این آئی)ایران پر امریکا کی جانب سے عائد کڑی پابندیوں کے تناظر میں صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے ان پابندیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے ملک کی سیاسی جماعتوں کو متحد ہونے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ پابندیاں 1980 کی عراق جنگ سے زیادہ سخت ہو سکتی ہیں۔ اسلامی انقلاب کی تاریخ میں حالیہ جنگ میں ہمیں دشمنوں کی جانب سے عدیم النظیر دباؤ کا سامنا ہے، میں مایوس نہیں، مجھے قوی امید ہے کہ ہم اتحاد کے ساتھ ان مشکلات پر قابو پا لیں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک
بیان میں ایرانی صدر حسن روحانی نے کہاکہ آج یہ کہنا مشکل ہے کہ حالات اسی کی دہائی میں ایران،عراق جنگ سے بہتر یا زیادہ خراب ہیں، تاہم ماضی کی جنگ میں ہمارے تیل کی فروخت، درآمدات سمیت بنکنگ سیکٹر کو مسائل درپیش نہیں تھے۔ ایران کو صرف اسلحہ فروخت کرنے پر عالمی پابندیوں کا سامنا تھا۔انہوں نے کہاکہ اسلامی انقلاب کی تاریخ میں حالیہ جنگ میں ہمیں دشمنوں کی جانب سے عدیم النظیر دباؤ کا سامنا ہے، میں مایوس نہیں، مجھے قوی امید ہے کہ ہم اتحاد کے ساتھ ان مشکلات پر قابو پا لیں گے۔