جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

 امریکہ کا ایران پر مزید دباؤ بڑھانے کا فیصلہ، خلیج فارس میں بی 52 بمبار اور جنگی بحری بیڑا بھی پہنچ گیا

datetime 11  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(آن لائن)امریکا نے ایران کو دباؤ میں لانے کے لیے خلیج فارس میں بی 52 بمبار اور جنگی بحری بیڑا اتارنے کے بعد اسالٹ شپ اور پیٹرائٹ میزائل دفاعی نظام تعینات کردیاپینٹاگون نے گزشتہ روز واضح کیا تھا کہ ایران کی جانب سے مبینہ حملے کے پیش نظر یو ایس ایس آرلینٹن اور پیٹرائٹ میزائل دفاع نظام ابراہم لنکن نامی جنگی بحری بیڑے کے ہمراہ  ہونگے

واضح رہے کہ امریکا نے مبینہ انٹیلی جنس رپورٹ میں ایران کی جانب سے خطے میں ’بعض حملوں‘ کے پیش نظر بی 52 بمبار ٹاسک فورس اور جنگی بحری بیٹرے کو خارج کی جانب بڑھنے کا حکم دے دیا۔امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سیکیورٹی مشیر جان بولٹن نے کہا کہ مذکورہ کا مقصد ایران کو واضح اور غیر مبہم پیغام دینا ہے کہ اگر اس نے امریکا یا خطے میں اس کے کسی پارٹنر پر حملہ کیا تو نتائج سنگین ہوں گے۔خیال رہے کہ امریکا اورایران کے مابین جوہری معاہدے کا تنازع کئی عرصے سے جاری ہے۔واشنگٹن کی جانب سے جوہری معاہدہ منسوخ کیے جانے کے بعد تہران پر متعدد اقتصادی پابندیاں عائد کردی گئی تھی تاہم ایران کو معاہدے کے دو نکات پر تجارتی استثنیٰ حاصل تھی۔اسی دوران امرکا نے ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کوعالمی دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا تھا۔بعدازاں امریکا نے تجارتی استثنیٰ میں توسیع سے بھی انکار کردیا۔ادھر ایران نے تجارتی استثنیٰ نہ ملنے پر معاہدے کے فریقین ممالک کو 2 ماہ کی مہلت دی تھی کہ اگر وہ جوہری معاہدے سے متعلق تنازع حل کرنے میں ناکام ہوئے تو یورنیم کی آفزدوگی دوبارہ شروع کردے گا۔یورپی ممالک کے وزرا خارجہ نے ایران پر زور دیا تھا کہ وہ جوہری معاہدے کی پاسداری جاری رکھے۔گزشتہ روز امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جوہری معاہدے پر تنازع حل کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’مذاکرات کے لیے ایران پہل کرے‘۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…