جمعہ‬‮ ، 07 مارچ‬‮ 2025 

انڈونیشیا میں جنگی طیارے سحری کیلئے جگانے کا کام سرانجام دیتے ہیں

datetime 10  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جکارتہ(این این آئی)انڈونیشیا میں جنگی طیارے روزے داروں کو سحری کیلئے جگاتے ہیں ۔ جزیرہ جاوا میں آبادی کے اوپر پروازیں کر کے رمضان بھر سحری کیلئے جگانے کا کام انجام دیتے ہیں ۔ طیارے نچلی پروازیں بھرتے ہیں ۔ ان کے شور سے لوگ نیند سے بیدار ہو جاتے ہیں ۔

انڈونیشیا ایشیاء کے جنوب مشرق میں واقع مسلم دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے ۔ یہ 17508جزائر پر مشتمل ہے ۔ آبادی کے لحاظ سے یہ دنیا کا چوتھا بڑا اور مسلم آبادی کے حوالے سے دنیا کا سب سے بڑا ملک مانا جاتا ہے ۔ جزیرہ جاوا میں انڈونیشیا کی 50فیصد سے زیادہ آبادی بسی ہوئی ہے ۔ یہ آسیان گروپ کا بانی ملک جی20کا رکن ہے ۔قوت خرید کے لحاظ سے دنیا کا 15واں اور مجموعی قومی اعتبار سے بین الاقوامی اقتصادی طاقت مانا جاتا ہے ۔ فجر سے قبل مسلمانوں کو سحری کیلئے جگانے کی ذمہ داری انڈونیشی فضائیہ کی ہے۔انڈونیشی فضائیہ کے ترجمان سوس یوریس نے بتایا کہ ہمارے ہوا باز رات کے وقت پروازوں کی خصوصی مہارت حاصل کئے ہوئے ہیں۔انہیں صبح 10بجے کے بعد روزے کی حالت میں طیارے اڑانے کی اجازت نہیں ہوتی۔برسہا برس سے ہمارے یہاں یہ روایت چلی آرہی ہے ۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ اس روایت کو زندہ رکھنے کا مقصد انڈونیشیا کی عوام اور فضائیہ کے تعلق کو مضبوط بنائے رکھنا ہے ۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ بہت سارے لوگ ایسے بھی ہیں جو سحری کی خاطر جگانے کیلئے طیاروں کے شور کو پسند نہیں کرتے ۔



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…