جمعہ‬‮ ، 07 مارچ‬‮ 2025 

سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں سمیت دیگر ممالک کے شہریوں کے بے روزگار ہونے کا خدشہ،سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے بڑا حکم جاری کردیا

datetime 9  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے وزارتوں، سرکاری محکموں اور اداروں کے سربراہان کوغیر ملکیوں کی جگہ سعودی شہریوں کو بھرتی کرنے کی ہدایت جاری کردی۔عرب ٹی وی کے مطابق شاہی ہدایت نامہ میں کہا گیا ہے کہ آئندہ سیکریٹری، ایگزیکٹیو سیکریٹری، ڈیٹا انٹری اور قومی سلامتی سے متعلق حساس معلومات تک رسائی کے لیے کام کرنے والے

غیر ملکیوں کے ساتھ معاہدوں کی تجدید نہ کی جائے بلکہ ان کی جگہ سعودی شہریوں کو تربیت دے کربھرتی کیا جائے۔ شاہی ہدایت کے بعد اب سرکاری اداروں کے علاوہ حکومتی کمپنیوں میں غیر ملکیوں کے ساتھ معاہدوں میں توسیع نہیں ہوگی۔نئی اسامیوں کے لیے مقامی اخبارات میں اشتہارات دیے جائیں گے اور ان ملازمتوں کے لیے سعودی شہریوں کو ترجیح دی جائے گی۔محکمہ سول سروس کے اعدادوشمار کے مطابق اس وقت سرکاری اداروں میں 93.98 فیصد سعودی شہری کام کررہے ہیں، غیر ملکیوں کی شرح صرف 6.2فیصد ہے۔ سرکاری اداروں میں کام کرنے والے غیر ملکیوں کی مجموعی تعداد 73186 ہے۔محکمہ کے مطابق صرف صحت کا شعبہ ایسا ہے جس میں سعودی شہروں کی شرح 66.8فیصد ہے جبکہ غیر ملکیوں کی تعداد 33.2 فیصد تک ہے۔ گذشتہ سال 2018 کے دوران 60 سال عمر کے 35فیصد غیر ملکیوں کو برطرف کرکے ان کی جگہ سعودی شہریوں کو بھرتی کیا گیا۔واضح رہے کہ پاکستانیوں کی بڑی تعداد سعودی عرب میں مختلف سرکاری اداروں میں کام کررہی ہے، کئی پاکستانی محکمہ صحت سے وابستہ ہیں۔ شاہی فرمان کے بعد سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں سمیت دیگر ممالک کے شہریوں کے بے روزگار ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…