دوحا (این این آئی)طالبان اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کا چھٹا مرحلہ اختتام پذیر ہو گیا،سابقہ مذاکرات میں مرتب ہونے والے مسودہ پر بحث ہوئی۔جمعرات کو قطر کے دارالحکومت دوحا شہر میں طالبان کے نمائندوں اور امریکی مذاکرات ٹیم کے درمیان مذاکرات کا چھٹا مرحلہ اختتام پذیر ہوا۔طالبان کے مطابق اس مرحلے میں سابقہ مذاکرات میں مرتب ہونے والے مسودہ پر بحث ہوئی۔بعض امور میں پیش
رفت ہوئی اور چند تاحال باقی ہے۔آئندہ مذاکراتی اجلاس میں دیگر امور پر بھی بحث ہوگی۔ طالبان ترجمان سھیل شاہین نے ٹویٹر پر کہا کہ مذاکرات کا چھٹا مرحلہ مجموعی طور پر مثبت رہا۔ جانبین نے ایک دوسرے کے نظریات حوصلے سے سن لیے۔ انہوں نے کہا کل اب جانبین دوسرے مرحلے تک مربوطہ موضوعات اور پیش رفت کے متعلق غور اور مشورہ کرینگے اور آنے والے مرحلے کے لیے آمادگی کرینگے۔