بیجنگ (این این آئی)چینی حکومت نے کہا ہے کہ وہ امریکا کی طرف سے بیلٹ اینڈ روڈْ منصوبے سے متعلق شکایات سے تنگ آ چکی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جمعرات کوایک بیان میں چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہاکہ امریکی تنقید کے باوجود گزشتہ ماہ ہونے والی بیلٹ اینڈ روڈ کانفرنس کی کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ عالمی برادری اس کی کامیابی پر یقین رکھتی ہے۔ واضح رہے کہ عالمی سطح پر تجارتی راستے اور روابط کے لیے اس چینی منصوبے پر کئی
ممالک کو تشویش ہے کہ چین اس کے ذریعے نہ صرف اپنا اثر و رسوخ بڑھانا چاہتا ہے بلکہ وہ منصوبے میں شریک ممالک کو قرض فراہم کر کے انہیں اپنے اثر میں لا سکتا ہے۔ اس حوالے سے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے گزشتہ روز لندن میں ایک بار پھر یہ تحفظات دہرائے تھے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق امریکی تنقید کے باوجود گزشتہ ماہ ہونے والی بیلٹ اینڈ روڈ کانفرنس کی کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ عالمی برادری اس کی کامیابی پر یقین رکھتی ہے۔