اتوار‬‮ ، 02 فروری‬‮ 2025 

سعودی عرب میں سگریٹ، گٹکا، نسوار پر پابندی، خلاف ورزی پرسخت سزا کا اعلان

datetime 18  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (سی پی پی )سعودی عرب کی وزارت محنت و سماجی فروغ نے ملک میں تمام دفاتر میں سگریٹ نوشی اور تمباکو کی تمام مصنوعات کے استعمال پرمکمل پابندی عائد کردی۔ خلاف ورزی کرنے والی کمپنیو ںکے خلاف5 ہزار ریال کا جرمانہ ہوگا۔عاجل ویب سائٹ کے مطابق وزیر محنت انجینیئر

احمد الراجحی نے فیصلے کی منظوری دیتے ہوئے فوری طور پر عملدرآمد کی ہدایت کی ہے۔ وزارت محنت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وزارت نے تمام دفاتر میں سگریٹ نوشی پر مکمل پابندی عائد کرکے سعودی کابینہ کے فیصلے پر عملدرآمد کیا ہے۔پابندی میں دفاتر میں کام کرنے والے ملازمین کے علاوہ وہاں آنے والے عام افراد بھی شامل ہیں۔ تمام دفاتر کو ہدایت کی گئی ہے کہ اپنے دفاتر کے احاطے میں سگریٹ نوشی پر پابندی کے سٹیکر آویزاں کردیں۔وزارت محنت نے واضح کیا ہے کہ سگریٹ سے مراد وہ تمام چیزیں ہیں جن کی تیاری میں تمباکو کا استعمال کیا جاتا ہے ۔ اس میں عام سگریٹ کے علاوہ ای سگریٹ، شیشہ، ای شیشہ، سگار، پان، گٹکا، نسوار اور تمباکو کی وہ تمام اشیا جو پی جاتی ہیں، کھائی جاتی ہیں، چبائی جاتی ہیں یا ان کا کسی بھی طرح سے استعمال کیا جاتا ہے۔ وزارت محنت نے واضح کیا ہے کہ انسداد سگریٹ نوشی قانون کی دفعہ نمبر 15کے مطابق پابندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پائے جانے والے ادارے کے خلا ف پانچ ہزار ریال تک کا جرمانہ ہوگا۔

موضوعات:



کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…