پیر‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2026 

مسجد اقصی میں آتشزدگی، عمارت معجزانہ طور پر محفوظ

datetime 16  اپریل‬‮  2019 |

مقبوضہ بیت المقدس(این این آئی) مسجد اقصی کے ایک حصے المصلی المروانی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس پر فائر بریگیڈ نے 2 گھنٹے میں قابو پالیا۔حادثے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا تاہم عمارت کے کچھ حصے کو نقصان پہنچا ہے۔ عمارت کے اس حصے کو آمد و رفت کے لیے بند کردیا گیا ہے۔ آگ لگنے کی وجوہات کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق مسجد اقصی کے ایک حصے مصلی مروانی کی چھت پر واقع محافظوں کے کمرے میں آگ بھڑک اٹھی۔ مصلی مروانی مسلم

عبادت گاہ ہے جسے سلومنز سٹیبل بھی کہا جاتا ہے اور جو زیر زمین حرم قدسی کے نیچے جانے والی سیڑھیوں پر واقع ہے۔آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی اسلامی وقف کے فائر بریگیڈ کے عملے نے آگ پر قابو پا لیا، حادثے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا تاہم عمارت کے کچھ حصے کو نقصان پہنچا ہے۔ عمارت کے اس حصے کو آمد و رفت کے لیے بند کردیا گیا ہے۔ آگ لگنے کی وجوہات کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے۔فلسطین اتھارٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ مسجد اقصی کے مصلی مروانی کا حصہ محفوظ ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا


والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…