کینبرا(این این آئی)ایک آسٹریلوی عدالت نے اس شخص کو عمر قید کی سزا سنائی ہے، جس نے اپنا ٹرک راہ گیروں پر چڑھا کر ایک شخص کو ہلاک اور سترہ دیگر کو زخمی کر دیا تھا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس واقعے کا مجرم سینتیس سالہ ایک افغان تارک وطن سعید نوری ہے۔ وہ جہادی گروہ داعش کے ساتھ ہمدردی رکھتا
تھا۔ آسٹریلوی قانون کے تحت اْسے تیس برس جیل میں گزارنا ہوں گے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ دانستہ طور پر پیدل چلنے والوں پر کوئی گاڑی چڑھا دینا ایک سفاکانہ فعل تھا اور خوش قسمتی سے اس حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بہت زیادہ نہیں تھی۔ یہ واقعہ اکیس دسمبر سن 2017 کو آسٹریلوی شہر میلبورن میں پیش آیا تھا۔