پیر‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2026 

یورپ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کی قیادت اور خلوص سے سبق سیکھے‘ طیب اردوان نے منہ زور حکمرانوں کو آئینہ دکھا دیا

datetime 21  مارچ‬‮  2019 |

انقرہ(سی پی پی ) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ یورپی رہنمائوں کو نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن سے بہادری، قیادت اور خلوص کا سبق سیکھنا چاہیے۔ترک صدر نے امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے لیے لکھے گئے آرٹیکل میں نیوزی لینڈ میں دہشت گرد حملے اور دیگر مسائل پر بات کی ہے۔ رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ بحیثیت لیڈر میں دہشت گردی کے واقعات پر مسلسل کہتا رہا ہوں کہ دہشت گردی کا کسی بھی مذہب، زبان اور نسل سے کوئی تعلق نہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ کرائسٹ چرچ کے قتل عام کے ذمہ دار نے عالمی تاریخ کو مسخ اور عیسائی عقائد میں تحریف کرنے کی کوشش کی ہے۔ترک صدر نے مغربی دنیا پر زور دیا کہ اسلام فوبیا اور نسل پرستانہ نظریات کو ختم کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔ صدر رجب طیب ایردوان نے لکھا کہ مغربی رہنماں کو نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن کی جسارت، قیادت اور خلوص سے سبق سیکھنے اور اپنے ممالک میں مقیم مسلمانوں سے بغلگیر ہونے کی ضرورت ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا


والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…