پیر‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2025 

شکست کا خوف،بی جے پی اپنے موجودہ 40 فیصد اراکین پارلیمنٹ کو ٹکٹ نہیں دے گی

datetime 16  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی) لوک سبھا انتخابات کی تاریخوں کے اعلان کیساتھ ہی تمام پارٹیاں امیدواروں کے انتخاب میں مصروف ہو گئی ہیں۔ بی جے پی اپنے موجودہ 40 فیصد اراکین پارلیمنٹ کو ٹکٹ نہیں دے گی۔ کئی اراکین پارلیمنٹ کی سیٹیں بھی بدلنے کی خبریں گشت کر رہی ہیں۔

کسی سیٹ پر اقتدار مخالف لہر سے نمٹنے کیلئے امیدوار تبدیل کئے جا رہے ہیں تو کہیں ذات پر مبنی امیدوار طے کیے جا رہے ہیں۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بی جے پی وزیر اعظم نریندر مودی کو اوڈیشہ کے پیری لوک سبھا سیٹ سے انتخابی میدان میں اتارنے کی تیاری کر رہی ہے۔ دراصل بی جے پی اوڈیشہ اور مغربی بنگال میں اپنی بنیاد مضبوط کرنا چاہتی ہے۔ ایسے میں اس بار مودی گزشتہ انتخاب کی طرح 2 نشستوں سے امیدوار ہو سکتے ہیں۔ پیلی بھیت سے اس مرتبہ ورون گاندھی لوک سبھا انتخاب لڑ سکتے ہیں۔ مرکزی وزیر مینکا گاندھی اپنے بیٹے کے لیے یہ سیٹ چھوڑ سکتی ہیں۔ مینکا ہریانہ کے کرنال سیٹ سے انتخاب لڑنے کی تیاریاں کررہی ہیں۔اس وقت ورون گاندھی سلطان پور سے لوک سبھا رکن پارلیمنٹ ہیں۔وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کی سیٹ ایک بار پھر بدلی جا سکتی ہے۔ انہیں لکھنو کی جگہ گوتم بدھ نگر سے انتخابی میدان میں اتارا جا سکتا ہے۔اپنے بیانات پر موضوعِ بحث رہنے والے شعلہ بیان لیڈر ساکشی مہاراج کا ٹکٹ کٹ سکتا ہے۔ ساکشی مہاراج فی الحال اناو سیٹ سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ہیں۔ حالانکہ ابھی پارٹی کی طرف سے کچھ نہیں کہا گیا ہے۔ ساکشی مہاراج نے خود ریاستی بی جے پی صدر کو خط لکھ کر متنبہ کیا ہے کہ اگر اس سیٹ سے کوئی دوسرا امیدوار اتارا جاتا ہے تو پارٹی ہار بھی سکتی ہے۔ حالانکہ بعد میں انہوں نے اپنے اس لیٹر کو جعلی بتاتے ہوئے حیرانی ظاہر کی اور جانچ کاموضوع بتادیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…