کوالالمپور (آن لائن ) ملائیشیاء میں مقیم پاکستانی نے پاکستانی ہائی کمیشن کوالالمپور کے قونصلر کے رویئے سے تنگ آکر خودکشی کر لی ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق ضلع لودھراں کے رہائشی محمد شہباز کے ویزے کی مدت پوری ھو چکی تھی جو واپس پاکستان جانا چاہتا تھا، کئی بار پاکستانی ہائی کمیشن کے چکر لگائے مگر مسلہ حل نہ ھو سکا، مرحوم نے جب پاکستانی ہائی کمیشن میں کوشش کرکے قونصلر میاں عاطف شریف سے ملاقات کی تو قونصلر میاں عاطف شریف نے دھمکی دیتے ھوئے کہا کہ اگر دوبارہ ہائی کمیشن
کا رخ کیا تو پولیس کے حوالے کر دونگا، ویزہ نہ ھونے کی وجہ سے اور گرفتاری کے خوف سے مرحوم کئی روز تک ایک ہی گھر میں بند رھا جس کے بعد اس نے خودکشی کرکے زندگی کا خاتمہ کر دیا۔ کوالالمپور کے پاکستانی ہائی کمیشن میں تعینات قونصلر میاں عاطف شریف سے ان کا مؤقف جاننے کے لیئے رابطہ قائم کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ خودکشی کرنا ان کا زاتی فعل ھے میں تو اس شخص کو جانتا تک نہیں، میری ملاقات ضرور ھوئی مگر میں نے ان کا مسئلہ حل کرنے کی یقین دھانی کرائی تھی ۔