منگل‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2025 

پاک بھارت کشیدگی میں کمی کیلئے مغربی ممالک بھی سرگرم ،بڑا قدم اُٹھالیاگیا

datetime 9  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن )پاک بھارت کشیدگی میں کمی لانے کے لئے مغربی ممالک بھی سرگرم ہوگئے ہیں، یورپی پارلیمنٹ کے 40 ارکان نے وزیراعظم عمران خان اور بھارتی وزیراعظم مودی کو خط لکھ دیا۔یورپی پارلیمنٹ کے نائب صدر سمیت چالیس ارکان نے پاک بھارت وزرائے اعظم کے نام خط میں دونوں ملکوں میں کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا جبکہ تناؤ میں کمی کے لیے مذاکرات کرنے پرزور بھی دیا گیا۔

خط میں ارکانِ یورپی پارلیمنٹ نے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی رہائی کو سراہا اور کہا ہے کہ پاکستان کا اقدام مذاکرات اور امن کاراستہ کھولنے کا باعث بنیگا۔خط میں کہا گیا ہے کہ لائن اف کنٹرول پر کشیدگی تشویش ناک ہے، دونوں ممالک کی قیادت کشیدگی کے خاتمے کے لئے فوری طور پر مذاکرات کا آغاز کرے۔ارکان یورپی پارلیمنٹ نے یہ بھی کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر حل ہوئے بغیر دیرپا امن قائم نہیں ہوسکتا، انہوں نے معاملے پر اپنا کردار ادا کرنے کی پیشکش کی بھی کی ہے۔خیال رہے کہ یورپی پارلیمنٹ نے خط ایک ایسے موقع پر لکھا ہے جب پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی عروج پر ہے۔پلوامہ واقعے کے بعد سے مودی سرکار پر جنگی جنون سوار ہے۔ اسی کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت نے دو مرتبہ پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی۔ دوسری مرتبہ ایسا کرنے پر پاک فضائیہ نے بھارت کے دو طیارے مار گرائے جبکہ ایک پائلٹ ابھی نندن کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔وزیراعظم عمران خان نے جذبہ خیرسگالی کے تحت بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کا اعلان کیا جس کے بعد ابھی نندن کو براستہ واہگہ بارڈر بھارتی حکام کے حوالے کردیا گیا۔تاہم پاکستان کے دوستانہ جذبے کے جواب میں بھارت کی جانب سے مسلسل اشتعال انگیز بیان سامنے آرہیہے ہیں۔اس کے علاوہ ایک اور خبر بھی منظر عام پر آئی تھی کہ بھارت نے اسرائیل کی مدد سے پاکستانی علاقوں میں حملوں کو منصوبہ بنایا تھا تاہم جواب کے ڈر سے اسے روک دیا گیا۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…