منگل‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2026 

’’پاکستانیوں نے ہماری فوج کواتنا مارا لیکن کوئی بچانے نہیں آیا‘‘ میر ی تنخواہ 20ہزار،اگر جنگ ہوئی تو ہم بھی مر جائینگے، کون مفت میں  ہماری بہنوں سے شادی کریگا؟بھارتی فوجی اپنی ہی حکومت پر برس پڑا

datetime 28  فروری‬‮  2019 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاک فوج کے جوش و جذبے اور صلاحیت نے بھارتی فوجیوں کو بھی خوف میں مبتلا کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک بھارتی فوجی کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس نے پاک فوج سے ڈر کر اپنی حکومت کو پیغام دیا۔ اس ویڈیو میں بھارتی فوجی کا کہنا تھا کہ ہمارے جوان مر رہے ہیں۔ اگر جنگ ہوئی تو ہم بھی مر جائیں گے ۔

ہماری بیس ہزار تنخواہ ہے ہم تو مر جائیں گے لیکن جو لوگ دفاتر میں بیٹھے ہیں ، جن کی پانچ پانچ لاکھ تنخواہ ہے ، وہ کیوں نہیں مریں گے ؟ بھارتی فوج کے افسران کیوں آگے نہیں جاتے ؟ پاکستان نے ہماری فوج کو اتنا مارا لیکن کوئی بچانے نہیں آیا۔کلبھوشن یادیو بھی پاکستان میں موجود ہے ، اگر وہ اُس کو بھی مار ڈالیں توبھی کوئی بچانے نہیں آئے گا۔ہمارے جو لوگ جاسوس بن کر پاکستان جاتے ہیں، وہ اگر پکڑے جائیں تو ہماری حکومت ماننے سے انکار کر دیتی ہے کہ یہ ہمارے لوگ نہیں ہیں۔ ہماری تنخواہیں محض 20 ہزار ہیں ، اگر ہم مر گئے تو ہمارے گھر والوں کا کیا ہو گا ؟ کون مفت میں ہماری بہنوں سے شادی کرے گا ؟ کون ہماری ماں بہنوں کی عزت کی حفاظت کرے گا ، ملک میں اتنے غنڈے ہیں ، کون ان کی عزت بچائے گا۔ہمارے بیوی بچے حکمرانوں کے گھروں کے چکر کاٹتے ہیں۔ اگر ہم مر گئے تو کون پنشن کے پیسے دے گا۔ ہمارے ملک کے نوجوان اتنا پڑھتے ہیں لیکن کوئی بھی سیاست میں نہیں آتا۔ سیاستدانوں نے بھی پیسے لیے ہوتے ہیں، تو ہم کیوں مریں ؟ ہم پیسوں کے لیے نوکری کرتے ہیں جس سے ہمارا گھر چلتا ہے۔ جب جنگ ہوتی ہے تو سب سے پہلے فوج کا سربراہ آگے جاتا ہے لیکن یہاں تو ایسا کچھ نہیں ہے ، یہاں صرف ہم ہی مریں گے۔

موضوعات:



کالم



سائرس یا ذوالقرنین


میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…