جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

’بوشہر ‘جوہری پلانٹ پر کام جلد ہی بند کردیا جائیگا : ایرانی عہدیدار

datetime 23  فروری‬‮  2019 |

تہران(این این آئی)ایرانی جوہری توانائی ایجنسی کے ایک عہدیدار نے بتایا ہے کہ ’بوشہر‘جوہری پلانٹ پرآئندہ سال مارچ میں کام بند کر دیا جائیگا،بجلی کی فروخت میں کمی اور جوہری پلانٹ پر استعمال ہونیوالے ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے باعث اس پلانٹ کو بند کیا جا رہا ہے۔ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی عہدیدار محمد احمدیان نے کہا ہے کہ آئندہ سال بوشہر ایٹمی بجلی گھر کو چالو رکھنا مشکل ہوجائیگا۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمت فروخت میں کمی اور پلانٹ میں بجلی کی

تیاری پر استعمال ہونے والے ایندھن میں اضافے کے باعث اس پلانٹ پر کام بند کیا جائے گا۔ایرانی توانائی ایجنسی کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے کہا کہ بو شہر ایٹمی پلانٹ میں ایندھن کی فراہمی کیلئے حکومت کئی سال سے سبسڈی دیتی چلی آ رہی ہے مگر ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کے باعث حکومت اس پلانٹ کو ایندھن مہیا نہیں کرسکتی۔انہوں نے کہا کہ اگر بجلی کی قیمت میں کمی اور ایندھن کے مہنگا ہونے کا سلسلہ جاری رہا تو ہم اس پلانٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکیں گے۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…