وارسا کانفرنس میں خطے میں ایرانی مداخلت کو نکیل ڈالنے پر زور دیا گیا : سعودی وزیر خارجہ

15  فروری‬‮  2019

وارسا(این این آئی)سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر نے کہا ہے کہ پولینڈ کے دارالحکومت ‘وارسا’ میں ہونے والی مشرق وسطیٰ امن کانفرنس میں خطے میں ایرانی مداخلت کی روک تھام اور ایران کی علاقائی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مل کر کوششیں کرنے سے اتفاق کیا گیا۔

عرب ٹی وی کے مطابق سعودی وزیر خارجہ نے ‘ٹویٹر’ پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں کہا کہ ‘وارسا’ کانفرنس کے شرکاء نے اس بات سے اتفاق کیا کہ خطے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے جتنے بھی چیلنجز درپیش ہیں ان کا مرکز ایران ہے۔ ایران کو ہر صورت میں خطے کو تباہی سے دوچار کرنے سے روکنا ہو گا۔ایک دوسری ٹویٹ میں عادل الجبیر کا کہنا تھا کہ قضیہ فلسطین کے حوالے سے سعودی موقف بارے غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ سعودی عرب کا فلسطینیوں کے منصفانہ حقوق کے حصول کے حوالے سے موقف واضح ہے۔ ان کا ملک عرب امن فارمولے کی روشنی میں مسئلہ فلسطین کے حل کا خواہاں ہے۔انہوں نے کہا کہ وارسا کانفرنس میں بھی مسئلہ فلسطین پر بات چیت کی گئی۔ سعودی عرب فلسطینیوں کے دیرینہ حقوق بہ شمول حق خود ارادیت کی حمایت جاری رکھے گا۔خیال رہے کہ پولینڈ کے دارالحکومت وارسا میں مشرق وسطیٰ امن کانفرنس میں بدھ اور جمعرات کو منعقد کی گئی۔ اس کانفرنس میں امریکا اور سعودی عرب سمیت 60 ممالک نے شرکت کی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…