بیجنگ (این این آئی)چین نے واضح کیا ہے کہ اس کی ایک ٹیلی کام کمپنی ہْواوے کے بارے میں امریکی خدشات کلی طور پر بے بنیاد اور لغو ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چینی حکومت نے اپنا یہ بیان امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے یورپی ممالک کے دورے کے آغاز پر دئیے گئے اْس انتباہ کے تناظر میں دیا جس میں
پومپیو نے کہا تھا کہ یورپی ممالک کو امریکا اور ہْواوے میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہو گا۔ چین کے اس سب سے بڑے ٹیلی کوم ادارے پر کئی ممالک میں جاسوسی میں ملوث ہونے سے متعلق شبہات بڑھ رہے ہیں۔ ہْواوے دنیا کی دوسری سب سے بڑی سمارٹ فون بنانے والی کمپنی ہے، جو ٹیلی مواصلاتی آلات بھی تیار کرتی ہے۔