بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

روسی مداخلت پر بات سے نہ روکا جائے،مشیر ٹرمپ کی عدالت سے استدعا

datetime 10  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر راجر اسٹون نے وفاقی عدالت کی ایک خاتون جج سے کہا ہے کہ اسے سنہ 2016ء کے صدارتی انتخابات کے دوران روس کی طرف سے مداخلت کے معاملے پر بات کرنے سے نہ روکا جائے۔ میں ٹی وی سٹار کیم کارڈیشین کی طرح کوئی معروف شخصیت

نہیں کہ مجھے بات کرنے کی اجازت دینے کے لیے باقاعدہ فیصلہ صادر کرنا پڑے ۔غیرملکی خبررساں ادار ے کے مطابق اسٹون نے اپنے وکلاء دفاع کے ذریعے خاتون جج ایمی برمان جیکسن کو درخواست دی جس میں کہا گیا ہے کہ دستور میں موجود آزادی اظہار رائے اسے بولنے کا حق دیتا ہے۔ اگر اس کی بات مقدمہ کو آگے بڑھانے میں رکاوٹ نہ ہو اوربات سے کوئی خطرہ بھی نہ ہو تو مجھے بولنے کا حق ملنا چاہیے۔خیال رہے کہ ٹرمپ کے مشیر پر کانگریس میں روسی مداخلت سے متعلق معلومات کو غلط انداز میں پیش کرنے، اصل معلومات چھپانے اور گواہوں پر اثرانداز ہونے کا الزام عاید کیا جاتا ہے۔ اسٹون پر یہ الزام سنہ 2016ء میں ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات میں روسی مداخلت کی تحقیق کرنے والے رابرٹ مولر کی تحقیقات کو غیر موثر کرنے کے حوالے سے عاید کیا گیا ہے۔66 سالہ اسٹون گذشتہ ماہ متعدد بار میڈیا میں سامنے آئے۔ انٹرویو میں ایک انہوں نے اپنے اوپر عاید کردہ الزامات کو بے معنی قراردیا اور کہا کہ من گھڑت باتوں سے ان کی صحت پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…