اتوار‬‮ ، 28 ستمبر‬‮ 2025 

اسپین میں کرپشن اور دہشتگردی روکنے کیلئے500 یورو کے نوٹ پر پابندی

datetime 3  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میڈرڈ (این این آئی)اسپین نے کرپشن اور دہشت گرد ی روکنے کے لئے پانچ سو یورو کا نوٹ پرنٹ کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بینک آف اسپین نے یورپین بینک کے نئے سسٹم کو جو مئی2016 کو رائج کیا گیا تھا فالو کرتے ہوئے،آئندہ سے 500 کے نوٹ چھاپنے پر پابندی لگادی اس پابندی کی وجہ سے آئندہ 500کا کوئی نوٹ مزید نہیں چھاپا جائے گا۔

یاد رہے کہ یورپ بھر اور خاص کر اسپین میں کرپشن اور دہشت گردی کے لیے فنڈز اکٹھا کرنے میں سب سے زیادہ پانچ سو یورو کا نوٹ استعمال کیا جاتا ہے اور یہ اقدام بھی اس لیے اٹھایا گیا ہے تاکہ دہشت گردی اور کرپشن کو روکا جا سکے۔اب تک 500 یورو کے جو نوٹ پہلے سے ہی مارکیٹ میں موجود ہیں یا عوام الناس کے پاس ہیں ان کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ جو نوٹ مارکیٹ میں پہلے سے گردش کر رہے ہیں، ان کی ویلیو میں کوئی کمی نہیں آئے گی، آپ اس سے خریدو فروخت کرسکیں گے اورکسی بھی بینک سے انہیں تبدیل بھی کرایا جاسکے گا۔بینک آف اسپین کے مطابق اب تک گردش شدہ 5 سو یورو نوٹوں کی مالیت 4 کھرب 81 ارب روپے ہے، 500 کا نوٹ کب تک مارکیٹوں میں گردش کرے گا،کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ جب تک پانچ سو یورو کا نوٹ خود ختم نہیں ہو جاتا یا جب تک کوئی نیا فیصلہ نہیں لیا جاتا تب تک 5 سو یورو کے نوٹ کا وجود اور ویلیو برقرار رہے گی۔اسی طرح بینک آف یورپ اور بینک آف اسپین کی طرف سے 100 یورو اور 200 یورو کے نوٹوں میں تبدیلی،ڈیزائن اور بناوٹ پہلے سے مختلف ہوگی ،یہ نوٹ رواں ہفتے میں مارکیٹ اور بینکوں کو گردش کے لیے پیش کر دیئے جائیں گے۔ نوٹوں کی رنگت کو تھوڑا اور واضح کیا گیا ہے اور سیکیورٹی پٹی اور یورپین یونین کے نشان کو مزید گہرا کر دیا گیا ہے۔ان تبدیلیوں سے سو اور دو سو یوروکے نوٹ کی کاپی بنانا یا انہیں جعلی شکل دینا بہت مشکل ہو گا، نئے نوٹوں کی بناوٹ کے ساتھ ساتھ ڈیزائن پہلے سے کافی اْبھرے ہوئے ہوں گے اور ہاتھ لگانے سے ہی نقل اور اصل کا آسانی سے پتا چل جائے گا۔

موضوعات:



کالم



مئی 2025ء


بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…